single photo

وہ ملک جہاں اب پاکستانیوں کو ائیرپورٹ پر ہی ویزہ مل جایا کرے گا، بڑی خوشخبری آگئی

کولمبو(قدرت روزنامہ) سری لنکا نے پاکستانیوں کے لیے ’آن ارائیول‘ مفت ویزے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اب پاکستانی کو سری لنکا کا پیشگی ویزا لینے کی ضرورت باقی نہ رہے گی بلکہ انہیں ایئرپورٹ پر ہی ویزا مل جایا کرے گا . خلیج ٹائمز کے مطابق ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سری لنکا نے پاکستان سمیت 36ممالک کے لیے یہ سہولت متعارف کرائی ہے جس پر یکم مئی سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا .

پاکستان کے علاوہ جن ممالک کو سری لنکن حکومت کی طرف سے یہ سہولت دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، یورپی یونین کے رکن ممالک، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، تھائی لینڈ، سنگاپور، ملائیشیا اور جنوبی کوریا شامل ہیں. ابتدائی طور پر یہ سہولت 6ماہ کے لیے دی گئی ہے تاکہ ملک میں سیاحوں کی تعداد بڑھائی جا سکے. اس کی مدت ختم ہونے پر اس میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا.

..

Top