single photo

وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے 8 سالہ پرانے منصوبے کے دوبارہ سنگ بنیا د ’’نیا پاکستان ہائوسنگ‘‘ کے نام سے رکھ دیا

کوئٹہ (قدرت نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے 8 سالہ پرانے منصوبے کے دوبارہ سنگ بنیا د ’’نیا پاکستان ہائوسنگ‘‘ کے نام سے رکھ دیا . روزنامہ قدرت کے رپورٹ کے مطابق گذشتہ روزیر بیوٹمز یونیورسٹی میں ہونیوالی تقریب کے دورہ وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے جس نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کا بنیاد رکھا در اصل یہ منصوبہ 8 سال قبل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے شروع کیا تھا اس وقت کے ہائوسنگ وزیر ڈاکٹر رحمت اللہ کاکڑ کی تجویز پر یہ مصنوبہ وفاقی ملازمین کیلئے شروع کیا گیا تھا تاہم بعد میں ماہرین نے انکشاف کیا تھا کے منصوبہ کی زمین گھروں کی تعمیر کیلئے موضوع نہیں کیونکہ یہ زمین پہاڑ سے منسلک ہے اور مسلسل دھنس رہی ہے لہذا اس زمین پر گھر کھڑے نہیں راہ پائینگے اس اعتراض کیوجہ سے اسکیم تعطل کا شکار تھی تاہم اب ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہائوسنگ کے نام سے دوبارہ سنگ بنیا د رکھ دیا ہے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے نام کی تختی ہٹا کر عمران خان کے نام کی تختی لگائی گئی .

دوسری جانب ماہرین کے اعتراضات اب بھی برقرار ہے کہ اسکیم کیلئے منتخب کی جانیوالی زمین گھروں کی تعمیر کیلئے موزوں نہیں ہے

. .

Top