تمام حجاج کی صحت تسلی بخش، کسی حاجی میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی، سعودی وزارت صحت

مکہ (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ تمام حجاج کی صحت تسلی بخش ہے . سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عرفات میں تمام حجاج کی صحت تسلی بخش تاہم فیلڈ اور میڈیکل ٹیمیں ہر جگہ حجاج کے ہمراہ ہیں .

ضرور پڑھیں: بوڑھے پاکستانی حاجی کو ہاتھوں میں اُٹھا کرمنزل پر پہنچانے والا سیکیورٹی اہلکار دُنیا بھر میں مشہور ہو گیا

انہوں نے کہا کہ ہر جگہ ان کی صحت کے بارے میں اطمینان حاصل کررہی ہیں. العبد العالی نے کہا کہ تمام حاجیوں کی صحت اچھی ہے. اب تک کوئی بھی متعدی مرض ریکارڈ پر نہیں آیا،

کسی حاجی میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی.انہوں نے کہا اس سال حج موسم کے لیے صحت سکیمیں معمولی باتوں کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہیں. کورونا وائرس کی وبا سے متعلق تمام ہنگامی تدابیر تیار ہیں. ترجمان نے کہا کہ اب تک ان سے استفادے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئی. انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف یہ کہ حجاج کو ان کی رہائش پر صحت سہو لتیں مہیا کی جارہی ہیں بلکہ وہ جہاں بھی کسی حج عمل کے لیے نکل رہے ہیں انہیں صحت خدمات مہیا ہیں.

..

ضرور پڑھیں: جمرات میں جب ایک حاجی نے شیطان کیساتھ سیلفی بنائی تو ان کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟ جان کر حیرت زدہ رہ جائینگے


Top