پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا،ایسا نوٹیفکیشن جاری کہ امیدوار خوشی سے کھل اٹھیں گے

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک قدم اور بڑھا دیا، نیبرہڈ اور ویلج پنچایت الیکشن رولز 2020 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا . تفصیلات کے مطابق الیکشن رولز کے تحت انتخابات کے ا نعقاد کا تمام طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، رولز کیمطابق الیکشن شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، امیدوار کو 5000 ہزار روپے نامزدگی فیس ادا کرنا ہوگی، کسی سیاسی پارٹی کا نشان امیدوار کو نہیں دیا جائیگا،

پولنگ کے لیے کم ازکم7 گھنٹے کا وقت رکھا جائیگا، ہر ووٹر کو تین بیلٹ پیپرز دئیے جائیں گے، جنرل،خاتون اور اقلیتی امیدوار کیلئے الگ الگ بیلٹ پیپر ہوگا، ووٹ برابر ہونیکی صورت امیدواروں کے ما بین ٹاس کرایا جائیگا .

ضرور پڑھیں: وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت

رولز کے مطابق ٹاس جیتنے والا امیدوار ہی کامیاب تصور ہوگا،ریٹرننگ افسران الیکشن کیایک ماہ کے اندر مفصل رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرائیں گے.

..

ضرور پڑھیں: چٹھی ارسال ۔۔۔۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے ؟ اعلان کردیا گیا


Top