خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقے تاج آباد میں افغان مہاجرین نے جمعہ کی صبح عید کی نماز ادا کی

پشاور (قدرت روزنامہ)ملک کا وہ علاقہ جہاں آج بھرپور جوش وخروش سے عید الاضحیٰ منائی گئی، خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقے تاج آباد میں افغان مہاجرین نے جمعہ کی صبح عید کی نماز ادا کی . تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید الاضحیٰ کل بروز ہفتہ یکم اگست کو منائی جائے گی .

تاہم ملک کا ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں آج 31 جولائی بروز جمعہ کو ہی عید الاضحیٰ منائی گئی. خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقے تاج آباد جمعہ کی صبح کو ہی عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی. بتایا گیا ہے کہ پشاور کا علاقہ تاج آباد افغان مہاجرین کا علاقہ سمجھا جاتا ہے. اس علاقے میں مقیم تقریباً تمام ہی افراد افغان مہاجرین ہیں. چونکہ افغانستان میں آج ہی عید الاضحیٰ منائی گئی، اس لیے پشاور اور خیبرپختونخواہ کے دیگر شہروں میں مقیم افغان مہاجرین نے بھی آج بروز جمعہ کو ہی بھرپور جوش و خروش سے عید الاضحیٰ منائی. افغان مہاجرین کی جانب سے نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کیا گیا.

..


Top