پی آئی اے کی بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر نے جہاز کی کھڑکی پر موبائل فون نمبرز لکھ دیے

کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کی بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر نے جہاز کی کھڑکی پر موبائل فون نمبرز لکھ دیے . ذرائع کا کہناہے کہ پی آئی اے کی بین الاقوامی روٹ کی ایک پرواز کی لینڈنگ کے بعد دوران صفائی جہاز کی کھڑکی پر 2 موبائل فون نمبر لکھے جانے کا انکشاف ہوا، پی آئی اے پرواز کے کلیننگ انچارج نے مذکورہ مسافر کے واٹس ایپ رابطے کے دوران لکھا کہ آپ نے موبائل نمبر جہاز کی کھڑکی پرلکھ دیے،

یہ اسکول کی ڈیسک ہے یا کوئی بس؟ .

آپ کو اس عمل کے نتیجے میں عدالت میں طلب کیا جاسکتا ہے، سزا کے طورپرآپ کو 15ہزارروپے جرمانہ بھی بھرنا پڑسکتا ہے. پیغام کے جواب میں مسافر نے لکھا کہ میرے دوست نے یہ سب کچھ تفریح میں لکھ دیا تھا ہزار ، 1500 مجھ سے لے کر ڈٹرجنٹ پاؤڈر اور پانی سے لکھے ہوئے نمبرز صاف کردیں.

..


Top