سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا تھا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کنواروں کیلئے زبردست خوشخبری ، سونے کی قیمت میں زبردست کمی . .

. گزشتہ چند دنوں سے سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا تھا تاہم اب ایک اچھی خبر آئی ہے جس کے مطابق سونے کی قیمت میں 1300روپے فی تولہ کمی واقع ہوئی ہے . تفصیلات کے مطابق  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 406 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 41 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی. دوسری جانب سونا 1300 روپے فی تولہ سستا ہو گیا. کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا. دوران ٹریڈنگ مارکیٹ 38 ہزار 700 کی سطح پر بھی گئی، مگر اختتام پر 100 انڈیکس 406 پوائنٹس کے اضافے سے 38 ہزار 627 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جس کے باعث حصص کی مالیت 60 ارب روپے سے زائد بڑھ گئی. آج روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی. انٹر بینک میں ڈالر 41 پیسے کمی کے بعد 166 روپے 45 پیسے پر بند ہوا. ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے ایک روپیہ 84 پیسے سستا ہو چکا ہے. 22 جون کو ڈالر 168 روپے 30 پیسے تک پہنچا تھا.

..


Top