بھارت میں ایک دن میں چوبیس ہزار سے زائد کورونا کیسز ریکارڈ

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چوبیس ہزارآٹھ سو پچاس کورونا کے نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی . اس طرح بھارت میں کٴْل مریضوں کی تعداد چھ لاکھ تہتر ہزار ایک سو پینسٹھ تک پہنچ چکی ہے .

ضرور پڑھیں: بھارت نے چین کی سرحد پر مزید 20 ہزار فوجی بھیج دیئے

بھارت دنیا میں کورونا سے چوتھا سب زیادہ متاثرہ ملک ہے،

جہاں انیس ہزار دو اڑسٹھ اموات ہوچکی ہیں. قبل ازیں میڈیکل ریسرچ کی بھارتی کونسل کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارت پندرہ اگست تک کورونا کی ممکنہ ویکسین تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے.

ویکسین کی انسانوں پر ا?زمائش کے لیے سات جولائی تک رضاکاروں کو رجسٹریشن کروانے کا کہا گیا ہے. ادھر عالمی ادارہ صحت نے اگست تک ویکسین جاری کرنے کے بھارت کے منصوبوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: بھارت،ایک دن میں کورونا کے مریضوں کانیا ریکارڈ لیکن اموات کتنی ہوئیں؟ افسوسناک خبر


Top