سورج کی شعاعوں اور 25 فیصد سے زیادہ درجہ حرارت میں باہر نکلنے سے مہلک کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے یا نہیں ؟ عالمی ادارہ صحت نے بچائو کا طریقہ بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انسان سورج کی شعاعوں اور 25 فیصد سے زیادہ درجہ حرارت میں باہر نکلنے سے وائرس سے نہیں بچ سکتا

. میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ آپ کو وائرس لگ سکتا ہے چاہے آپ کتنی ہی دھوپ اور گرمی میں نکلیں، ایسے ممالک جہاں زیادہ تر موسم گرم رہتا ہے وہاں سے بھی کووڈ-19 کے کیسز سامنے آرہے ہیں .

ضرور پڑھیں: عالمی موسمیاتی تبدیلیوں اور درجہ حرارت میں اضافے کے باعث مستقبل میں پاکستان کے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے

ڈبلیو ایچ او نے لوگوں کو ہدایت کی کہ اگر آپ واقعی کورونا وائرس سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو بار بار ہاتھ دھونے ہوں گے ، منہ، ناک اور آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے بھی گریز کرنا ہو گا.

..

ضرور پڑھیں: مئی 2020گرم ترین مہینہ قرار ، سائیبریا کے درجہ حرارت نے بھی چونکادیا


Top