فیصلہ سمجھ آتے ہی (ن)لیگ مٹھائیوں کے آرڈر کیسے کینسل کرواتی ہے ؟ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے لیگی برادارن کی درگت بنا ڈالی

لاہور (قدرت روزنامہ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) مٹھائیاں بانٹنے میں ہمیشہ بہت جلد ی کرتی ہے لیکن کچھ دیر بعد حقائق سامنے آنے پر اس کی خوشی غارت ہو جاتی ہے ،بلاول بھٹو کرپشن کی بیساکھیوںپر پنجاب فتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں اگر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو سیاست کرنی ہے تو انہیں عمران خان کے سیاست میں متعارف کرائے گئے شفافیت کے معیار کو اپنانا ہوگا ،عوام نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھا تو ہم بہت جلد اس وباء سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے . اپنے ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت کسی بھی عدالتی فیصلے پر بیان بازی نہیں کرتی ،

مسلم لیگ (ن) کاوطیرہ ہے کہ وہ مٹھائیاں بانٹنے میںہمیشہ بہت جلدی کرتی ہے لیکن کچھ دیر بعد اصل حقائق سامنے آتے ہیں تو خوشی کی لمحات غم میں تبدیل ہوجاتے ہیں .

ضرور پڑھیں: خان صاحب!!! مہربانی کریں آپ کی بہنوں کی طرح ہے ۔۔۔(ن)لیگ عمران خان کے پاوں پکڑ کر آجکل مریم نواز کےلیے کس چیز کی بھیک مانگ رہی ہے ؟عارف حمید بھٹی نے تہلکہ مچا دیا

مسلم لیگ(ن) کے رہنما کھلی آنکھوں سے وسط مدتی انتخابات کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں بلکہ اپنی جماعت میں جاری رسہ کشی کی طرف توجہ دی جائے . ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے گڈ گورننس کی مثالیں قائم کی ہیں جو اپوزیشن کو ایک آنکھ نہیںبھاتیں . حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام کی عدالت سے سر خرو ہو کر دوبارہ حکومت بنائیں گے.

..

ضرور پڑھیں: اب غریب کے پیسوں پر عیاشی کا رواج ختم کیونکہ وزیراعظم آفس میں نوازشریف نہیں عمران خان بیٹھا ہے۔۔۔ شہباز گل نے (ن)لیگ کی آنکھیں کھول دینےوالا بیان جاری کر دیا


Top