تحریک انصاف کو زبردست جھٹکا، اہم ترین رہنماء نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اشرف علی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اشرف علی پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے نامناسب رویے کی وجہ سے پارٹی سے نالاں تھے . تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں تحریک انصاف کو نازک وقت میں جھٹکا لگا ہے، رہنماء تحریک انصاف اشرف علی پیپلز پاارٹی میں شامل ہوگئے ہیں .


ضرور پڑھیں: عثمان بزدار کو ہٹانے کے لئے بہت پہلے ہی پروگرام بنایا گیا تھا

اشرف علی کی صوبائی وزیر صحت سعید غنی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل اور صوبے میں تحریک انصاف کی ناکامیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا . اس موقع پر اشرف علی کی جانب سے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا. اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف اضلاع سے لوگ دھڑا دھڑ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، جسکی وجہ تحریک انصاف کی ناکس پالیسیاں اور پارٹی ورکروں کو اگنور کرنا ہے.

اس موقع پر اشر ف علی کا کہنا تھا کہ ہم جس جذبے کے ساتھ تحریک انصاف کے لیے کام کر رہے تھے اس کی قد نہیں کی گئی، غیر منتخب لوگوں کو آگے لا کر تحریک انصاف کی قیادت نے یہ ثابت کر دیا کہ اُنہیں نظریاتی رہنماؤں اور کارکنوں کی ضرورت نہیں ہے، پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں لیکن اسکا صلہ نہیں مل سکا اس لیے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے. اشرف علی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سمیت پورے سندھ کے لیے کام کر رہی اور سندھ کی عوام کی خدمت میں مصروف ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت نے جمہوریت کے لیے بے شمار قربانیاں دی اور ابھی بھی جمہوریت کی سر بلندی کے لیے کام کر رہی ہے، اس لیے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تا کہ ملک و قوم کی خدمت بہتر انداز میں کی جا سکے.

..

ضرور پڑھیں: حریم شاہ کا عید کے بعد اہم انکشافات کا اعلان، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی


Top