پیپلز پارٹی نے عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اپنے رکن اسمبلی غضفر لنگاہ کو لوٹا قرار دیدیا، اسمبلی آمد پر گھیرائو کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اپنے رکن اسمبلی غضفر لنگاہ کو لوٹا قرار دیتے ہوئے اسمبلی آمد پر گھیرائو کرنے کا اعلان کر دیا . پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا کہ غضنفر لنگاہ نے عوام کے مینڈیٹ اور قیادت کی اعتماد کی توہین کی ہے .

ضرور پڑھیں: بریکنگ نیوز:گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل ہوگئی

ایک بار نہیں بار بار وزیراعلی سے ملاقات کرنے کا مطلب ہے کہ یہ لوٹا ہے، غنضفر لنگاہ اب ایوان میں بیٹھ نہیں سکے گا ،یہ ایوان میں آئے اسے بتا دیں گے کہ لوٹے کا جمہوری انداز میں گھیرائو کیا ہوتا ہے . حسن مرتضی نے کہا کہ لوٹے کے خلاف کارروائی تو قیادت کرے گی مگر ہم اسے ایوان میں بیٹھنے لائق نہیں چھوڑیں گے، عثمان بزدار کی چوکھٹ پر جھکنے والا لوٹا ایوان میں نہیں بیٹھ سکتا، عثمان بزدار بھی سن لیں ان کی یہ لوٹا کریسی اب زیادہ دیر نہیں چلے گی، لوٹوں کے زور پر حکومت بنانے والا جہانگیر ترین مفرور ہو چکا ہے ، لوٹوں کے جہاز بھر بھر کر لانے والا اب پاکستان میں پائوں نہیں رکھ سکتا ،عمران خان اور عثمان بزدار کی لوٹوں کے پیندوں پر بنی حکومت جلد گرنے والی ہے، چند لوٹوں کے ووٹوں پر قائم حکومتیں عوامی سیلاب میں تنکوں کی طرح بہہ جائیں گی. انہوں نے کہا کہ تمام جمہوری قوتیں حقیقی جمہوریت کیلئے متحد ہوں ، غیرجمہوری قوتیں جمہوریت کے خلاف ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں.

..

ضرور پڑھیں: اقوام متحدہ نے ترک سفارت کار کو جنرل اسمبلی کے آئندہ سیشن کے لیے صدر منتخب کر لیا


Top