ن لیگ کے 6ایم پی ایز کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات پارٹی قیادت کی اجازت کے بغیر ملے ،کارروائی کیلئے سخت قدم اٹھا لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے 6 ارکان پنجاب اسمبلی قیادت کی اجازت کے بغیر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات،لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے ارکان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 6 ارکان اسمبلی وزیراعلی سے ملے اور انہوں نے یہ ملاقات پارٹی قیادت کی اجازت کے بغیر کی .

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا بھی ایک رکن وزیراعلی پنجاب سے ملاہے، ہم نے اپنے ارکان کے خلاف کارروائی کے لیے قیادت کو سفارش کردی .


ضرور پڑھیں: وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت جنوبی پنجاب کے رہنماؤں کی ملاقات ٗ نئے صوبے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیاگیا

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں (ن) لیگ کے میاں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری اشرف علی انصاری، نشاط احمد ڈاہا ، غیاث الدین، اظہر عباس اور محمد فیصل خان نیازی شامل ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر علی بھی وزیراعلیٰ سےملاقات کی .

..


Top