عثمان بزدار چھا گیا ۔۔۔!!! تعلیم اور صحت کے شعبے میں پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات ، عمران خان بھی شاباش دئیے بغیر نہ رہ سکے

لاہور (قدرت روزنامہ) تعلیم اور صحت کے شعبے میں پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات، وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے ہرضلع میں یونیورسٹی کیمپس، 12 نئے اسپتال بنانے کا اعلان کردیا . انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے خرچے میں 35 فیصد کمی، اقلیتوں کیلئے فنڈز میں 6 گنا اور تعلیم کے شعبے کیلئے بجٹ میں 18 فیصد اضافہ کیا گیا ہے .

ضرور پڑھیں: مالی بحران : مالی سال 2020-21ء میں پنجاب حکومت کا وفاقی حکومت سے بھاری قرض لینے کا فیصلہ

عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان بھیکیا جس کی حدود 16 اضلاع تک ہوگی. ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا آفس ملتان جبکہ ایڈیشنل آئی جی کا بہاولپور میں قائم کیا جائے گا. ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث چھ سو پینتیس ارب کا نقصان ہوا. احساس پروگرام کے تحت پینسٹھ ارب تقسیم کر چکے ہیں. ترقیاتی اخراجات میں پانچ ارب کا اضافہ جبکہ تعمیراتی شعبے کی بحالی کے لیے بھی خصوصی پیکج دیا گیا ہے.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ 8 لاکھ ایکڑ پر انسداد ٹڈی دل سپرے کیا جا چکا ہے. اس سلسلے میں 25 تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے ذاتی طور پر دورے کیے. وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کے دوران جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان کیا. انہوں نے بتایا ہے کہ ملتان میں پولیس بیوروکریسی اور بہاولپور میں سول بیوروکریسی کاسیٹ اپ قائم کیا گیا ہے، ملتان میں ایڈیشنل آئی جی پولیس اور بہاولپور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی تعیناتی کا اعلان کر دیا گیا ہے.عثمان بزدار کی جانب سے ملتان میں ایڈیشنل آئی جی پولیس اور بہاولپور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی تعیناتی کا اعلان کر دیا گیا ہے.

انہوں نے بتایا ہے کہ ملتان میں پولیس بیوروکریسی اور بہاولپور میں سول بیوروکریسی کاسیٹ اپ قائم کیا گیا ہے، ملتان میں ایڈیشنل آئی جی پولیس اور بہاولپور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی تعیناتی کا اعلان کر دیا گیا ہے. عثمان بزدار کی جانب سے ملتان میں ایڈیشنل آئی جی پولیس اور بہاولپور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی تعیناتی کا اعلان کر دیا گیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: پنجاب حکومت نے کورونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کے ایس او پیز میں نرمی کر دی، لواحقین کیا کر سکیں گے؟ جانئے


Top