پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ؟ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پہنچتے ہی عوام کیلئے بڑی خبر

      اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گزشتہ دنوں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کیا گیا جس پر پاکستانیوں کی جانب سے شدید احتجاج دیکھنے میں آیا . پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ 25روپے اضافے نے تو پاکستانیوں کی کمر ہی توڑ کر دکھ دی .

اس حوالے سے پاکستان کے تقریباً تمام صوبوں کی عدالتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے تاہم اب کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں اضافے پر چیلنج کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے جس کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ کریں گے جبکہ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے عہدے سے برخاستگی سے متعلق بھی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے .

..


Top