یوٹیلٹی سٹوز کارپوریشن نے سستی کی بجائے مہنگی چینی خرید لی

      اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چینی کی مہنگے داموں خریداری کے ذریعے ملک کے قومی خزانے کوٹیکہ لگانےکا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے . ایک مرتبہ پھر یوٹیلٹی سٹورز نے شوگر ملز کی 70روپے فی کلو چینی کی بجائے 78ہزار میٹرک ٹن کی چینی کی خریداری 78روپے 33پیسے فی کلو کے حساب سے کی جس سے ملک کےقومی خزانے کو 50کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے .

تاہم اس بارے میں ٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ شوگر ملز نے 70 روپے کے حساب سے چینی کی پیشکش 25 جون تک کی تھی. اس وقت کے دوران ٹینڈر کے ذریعے چینی کی خریداری ممکن نہیں تھی اس لیے پہلے سے کھولے گئے ٹینڈرز پر چینی خریدی گئی ہے.

..


Top