“حکومت سندھ نے وفاقی ٹیکس جمع نہ کیے تو اٹھا کر باہر پھینک دیں گے” تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے طبل جنگ بجا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما اوروفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کیلئے ٹیکس جمع نہ کیا تو صوبائی حکومت کو اٹھا کر باہر پھینک دینگے . انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے اتنا غیر ذمہ دار بیان دیکر ایک تعصب کی لہر پیدا کی ہے، صوبہ سندھ کسی کی جاگیر نہیں نہ ہم اسے کسی جیالے کی نذرہونے دینگے

،یہ پاکستان کا حصہ ہے .

ضرور پڑھیں: تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال میں کرپشن میں ریکارڈ 98فیصد کمی اعداد و شمار جاری کر دیے گئے

کوئی تحفظات ہیں تو پڑھے لکھوں کی طرح ٹیبل پر بیٹھ کر بتایا جاتا ہے، ہمارا یہ مسئلہ ہے، تڑی اور دھمکی دینگے کہ ہم وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرینگے تو وفاق نے چوڑیاں نہیں پہنیں، ہم ان کو حکومت چلانے نہیں دیں گے؟ اٹھا کر باہر پھینک دینگے.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد،ق لیگ اور تحریک انصاف کے باغی اراکین کو ساتھ ملنے کا فیصلہ،دھماکہ خیز انکشاف


Top