محمد حفیظ اور دیگر کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ آگئی، پسِ پردہ کہانی عیاں

لاہور (قدرت روزنامہ) تیسری کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر محمد حفیظ سمیت دیگر 6 کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لیے اہل ہو گئے، جلد روانگی کا اعلان کیا جائے گا . کورونا ٹیسٹ تیسری بار بھی منفی آنے پر 6کھلاڑی ووسٹر میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اہل ہوئے .

کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں. تمام کھلاڑی وورسٹرشائر میں موجود قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل ہیں. تمام کھلاڑیوں کی کورونا ری ٹیسٹنگ29 جون کو ہوئی تھی. اس سے پہلے 26جون کو ان6 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، جبکہ مذکورہ کھلاڑیوں کی پہلی کروناٹیسٹ مثبت آئی تھی. پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی روانگی کی تفصیلات جاری کی جائیں گی. خیال رہے کہ محمد حفیظ ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جن کا پی سی بی کی جانب سے کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران نتیجہ مثبت آیا تھا تاہم اس کے اگلے ہی دن انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا تھا کہ ان کا اور اہلخانہ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا.

..


Top