پائلٹ کی بیوی نے خودکشی کرلی، اپنے آخری خط میں اس انتہائی اقدام کی وجہ کیا لکھی؟ انتہائی افسوسناک انکشاف

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارت میں اولاد نہ ہونے پر شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کر لی . انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں پیش آیا جہاں اس 32سالہ خاتون نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی .

ضرور پڑھیں: ایک ایسی غلطی جو ہر مرد اپنی بیوی ساتھ کر رہا ہے

اس ویڈیو میں اس نے بتایا کہ اس کا شوہر پائلٹ ہے. ان کی شادی کو 8سال ہو گئے ہیں لیکن ان کے ہاں اولاد نہیں ہوئی جس پر اس کا شوہر آئے روز اسے ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور اب وہ اس تشدد سے تنگ آکر یہ انتہائی اقدام اٹھانے جا رہی ہے.

رپورٹ کے مطابق اس خاتون کا نام لیوانیا لہری تھا جبکہ اس کے شوہر کا نام وینکاتیشورلو بتایا گیا ہے. 2019ءتک لیوانیا ایک آئی ٹی فرم میں ملازمت کرتی تھی.کیس کی تفتیش کرنے والے انسپکٹر وجے کمار کا کہنا ہے کہ ”لیوانیا بے اولادی کی وجہ سے اپنے شوہر کے ہاتھوں ہراسگی کا نشانہ بنتی آ رہی تھی. اس نے خودکشی سے قبل ایک خط بھی لکھا جو اس کے پاس سے ملا. اس میں اس نے یہ بھی بتایا کہ اس کے شوہر کا کسی اور عورت کے ساتھ ناجائز تعلق بھی ہے. “ واضح رہے کہ لیوانیا نے اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے پھندہ لے کر خودکشی کی.

..

ضرور پڑھیں: جس کی بیوی فجر کی نماز کیلئے نہیں اٹھاتی وہ دوسری شادی کرلے


Top