اسلام آباد پولیس کاسنتھیا رچی کی درخواست پر رحمان ملک کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد پولیس نے سنتھیا رچی کی درخواست پر رحمان ملک کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کرلیا . سینتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست میں پولیس نے مقامی عدالت میں جواب جمع کرادیا .

ضرور پڑھیں: آپ پلیز اِسے گولی نہ ماریں۔۔!! حامد میر نے اسلام آباد پولیس سے کس کے لیے رحم کی بھیک مانگ لی؟ پولیس والے بھی حیرت میں ڈوب گئے

پولیس رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی کی جانب سے رحمان ملک کیخلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ملا، پولیس نے اپنی رپورٹ میں رحمان ملک کو الزامات سے بری الذمہ قرار دیا. پولیس رپورٹ ے مطابق سنتھیا رچی کی درخواست مشکوک اور بظاہر بدنیتی پر مبنی ہے، سنتھیا رچی کے پاس کسی قسم کا ثبوت نہیں،

درخواست ناقابل کارروائی ہے،سنتھیا رچی نہ درخواست میں نہ پیشی کے دوران الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت پیش کرسکی،پولیس رپورٹ کے مطابق دھمکیوں کے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے سنتھیا رچی نے نہ کسی کا فون نمبر نہ تاریخ نہ دھمکی کا وقت بتایا، درخواست میں سنتھیا رچی نے آج سے نو سال پہلے 2011 میں زنا بالجبر کا الزام لگایا،ریکارڈ کے مطابق سنتھیا نے مزکورہ واقعے کے وقت تھانہ ھذا میں کوئی درخواست نہیں دی، متعلقہ ایمبیسی کیطرف سے بھی اس وقت ایسی کوئی اطلاع نہیں دی گئی،رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی نے پولیس یا کسی دیگر فورم پر تحریری یا زبانی شکایت درج نہیں کروائی. رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی کے پاس کوئی میڈیکل سرٹیفکیٹ /MLR نہیں ہے، عدالت نے ایس پی کمپلینٹ نے نو جولائی تک تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے.

..

ضرور پڑھیں: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی چھُٹیاں منسوخ کر دی گئیں


Top