لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کردی ہے . تفصیلات کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے، جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی جس کے بعد ضمانتی مچلکلے جمع کروانے کی تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے جبکہ عدالت کا 2 جولائی کو شہباز شریف کو انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سائنسز سے کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم بھی دے دیا ہے .

ضرور پڑھیں: شہباز شریف اور حمزہ ن لیگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرز پر چلا رہے ہیں، باپ بیٹا کون سی چیز سمجھنے سے قاصر ہیں؟ فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

اس موقع پر دوران سماعت شہبازشریف کے وکیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 14 دن گزارنے کے بعد شہباز شریف میں کورونا کی علامات موجود ہیں، اس لئے وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکے.

اس موقع پر عدالت کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ضمانت منظور ہونے کے 7 دن بعد شہبازشریف نے دستخط کرنے عدالت آنآ تھا لیکن وہ کیوں نہیں آئے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شہبازشریف کے وکیل کی جانب سے بتایا گیا ہے ضمانت ملنے کے اگلے دن شہبازشریف کورونا کا شکار ہو گئے تھے، اس لئے وہ ہسپتال نہیں آسکے. اس موقع پر بات کرتے ہوئے نیب کے وکیل کی جانب سے کہا گیاہے کہ شہبازشریف نے 25 جون کو کورونا ٹیسٹ کروانا تھا، لیکن نہیں کروایا، عدالت مناسب سمجھے تو حاضری سےاستثناکی درخواست منظور کرکےدلائل سن لے. تا ہم نیب کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شہباز شریف کی عدم موجودگی میں کیس سن کر فیصلہ کر دے، تا ہم اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی، اس کے علاوہ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی 7 جولائی تک توسیع کر دی گئی جبکہ عدالت کا 2 جولائی کو شہباز شریف کو انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سائنسز سے کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے. خیال ررہے کہ شہبازشریف بھی کورونا سے متاثر ہو گئے تھے جس کے باعث آج وہ عدالت میں پیش نہ ہو سکے، تاہم ان میں کورونا کی تصدیق کو 14 دن سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے لیکن انہوں نے ابھی تک اپنا کورونا ٹسیٹ نہیں کروایا.

..

ضرور پڑھیں: شہباز شریف کے اثاثوں میں اضافہ۔۔!! اضافے کی وجہ ’ بے نامی دار‘ قرار، یہ ’ بے نامی دار‘ دراصل ہیں کون؟ تہلکہ خیز انکشافات


Top