ملکی معیشت کے لیے بری خبر: ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

کراچی(قدرت روزنامہ) ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت 168 روپے 40 پیسے تک پہنچ گئی . تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید50 پیسے کے اضافے سے168.40روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ اوپن مارکیٹ ڈالر کی قدر مستحکم رہی .

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے167.60روپے سے بڑھ کر168.10روپے اور قیمت فروخت167.90روپے سے بڑھ کر168.40روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید167.30روپے اور قیمت فروخت167.80روپے مستحکم رہی.دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید184.80روپے سے بڑھ کر186روپے اور قیمت فروخت186.80روپے سے بڑھ کر188روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 204.50روپے سے بڑھ کر205روپے اور قیمت فروخت206.50روپے سے بڑھ کر207روپے ہوگئی.سعودی ریال کی قیمت خرید 43.90روپے سے بڑھ کر44روپے اور قیمت فروخت 44.40روپے سے بڑھ کر44.50روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 44.90روپے سے بڑھ کر45روپے اور قیمت فروخت 45.40روپے سے بڑھ کر45.50روپے ہوگئی .

..


Top