اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر فریقین کے وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب ،سماعت 15جولائی تک ملتوی

لاہور (قدرت روزنامہ) سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی . ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے اپیل پر سماعت کی .

ضرور پڑھیں: خدا کی ذات انہیں ہدایت دے۔!! جلد پاکستان واپس آکر بہت سے مکرو چہرے بے نقاب کروں گی۔۔ اداکارہ میرا کا بڑا اعلان

درخواست گزار اداکارہ میرا نے موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمان کافی عرصے سے ہراساں کررہا ہے، میں نے عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا،

عدالت کو جعلی تصاویر دکھا کر گمراہ کررہا ہے، پاکستان کی مشہور فلم سٹار ہوں، عتیق الرحمان جھوٹی شہرت چاہتا ہے.درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے.فیملی کورٹ نے عتیق الرحمان کو ادکارہ میرا کا شوہر قرار دیا تھا جس کو اداکارہ میرا نے سیشن کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے.

..

ضرور پڑھیں: ”نیویارک میں میرے کیمرہ مین اور پروڈیوسر کا انتقال ہو گیا “اداکارہ میرا کا آڈیو پیغام ، حیران کن خبر آ گئی


Top