ڈاکٹر جتندرا سنگھ نے ڈوڈہ سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا

جموں(قدرت روزنامہ) بھارتی وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت اور رکن بھارتی پارلیمنٹ ڈاکٹر جتندرا نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈہ سے اپنا آن لائن ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا . کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لئے ایک آن لائن درخواست دی جسے فوری طوپر منظور کرلیا گیا اور ڈوڈہ کے تحصیلدار نے انہیں سرٹیفکیٹ جاری کردی .


ڈاکٹر جتیندرا سنگھ نے اپنی درخواست میں جموں خطے کے ضلع اور تحصیل ڈوڈہ سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی استدعا کی تھی.

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کی شہریت حاصل کرنے کے لئے برائے نام شرائط کو پورا کرناپڑتا ہے اور اس کا مقصد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وعدے کے مطابق متنازعہ علاقے کے سیاسی مستقبل کے تعین سے پہلے علاقے میں آبادی کے تناسب کو تیزی سے تبدیل کرنا ہے.

..


Top