خلیجی ممالک میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کا تناسب 72 فیصد تک پہنچ گیا

دبئی (قدرت روزنامہ) خلیجی ممالک میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کا تناسب 72 فیصد تک پہنچ گیا ہے، خلیجی ملکوں میں متاثر ہونے والے 4 لاکھ 18ہزار152 افراد میں سے 3لاکھ3ہزار964 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں . تفصیلات کے مطابق بہترین طبی سہولیات اور سخت لاک ڈاؤن کے باعث خلیجی ممالک تیزی سے کورونا وبا پر قابو پارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان ممالک میں کورونا سے متاثر ہونے والے 72فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .


ضرور پڑھیں: خلیجی ممالک کی مشترکہ کرنسی کے اجرا کے لیے کوششیں جاری

سعودی عرب میں کل صحت یاب افراد کی تعداد 1لاکھ22ہزار128 ہوگئی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں اس مہلک وائرس سے شفا پانے والوں کی کل تعداد 35ہزار834 تک پہنچ گئی ہے. سلطنتِ عمان میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 36ہزار953 ہے جس میں سے 20ہزار363 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں.

کویت میں کورونا وائرس سے کل متاثرین 44ہزار391 ہوگئے ہیں جبکہ شفایاب افراد کی تعداد 34ہزار586 تک پہنچ چکی ہے. ان ممالک میں حکومتوں کی جانب سے بہترین حکمت عملی اور شہریوں کے تعاون کی وجہ سے کیسز بہت تیزی سے کم ہورہے ہیں. دوسری جانب دنیا میں تاحال کیسز کی تعداد زیادہ ہوتی جارہی ہے. دنیا بھر میں مہلک کورونا وبا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے،اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 82 ہزار 618 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 1 ہزار 309ہو گئی. کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 22 ہزار 786 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 748 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 54 لاکھ 58 ہزار 523مریض صحت یاب ہو چکے ہیں. امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 152 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 96 ہزار 537 ہو چکی ہے.

..

ضرور پڑھیں: روس میں 20 ہزار ٹن تیل بہہ گیا!! صدر پیوٹن نے ہنگامی حالت میں کیا اعلان کر دیا؟ خلیجی ممالک سمیت بوری دنیا میں تھر تھلی مچ گئی


Top