حکومت عمران خان کی مگر راج مافیاز کر رہے ہیں،انہیں صرف سلیکٹ کر کے وزیراعظم کی کرسی پکڑا دی گئی، دھماکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ حکومت عمران خان کی مگر راج مافیاز کر رہے ہیں،عمران خان انوکھا لاڈلا تھا اس لئے انہیں صرف سیلیکٹ کر کے وزیراعظم کی کرسی پکڑا دی گئی . ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نام کی ہے، اصل اختیار تو مافیاز استعمال کر رہے ہیں، دو سالوں میں عمران خان نے جس جس کو مافیا کہا اس کے سامنے گھٹنے ٹیکے .


ضرور پڑھیں: حکومت نے تمام کاروبار، مارکیٹس، بازار کھولنے کیلئے اوقات کار کی پابندی ختم کردی ہے

مولابخش چانڈیو نے کہاکہ اقتدار میں آتے ہی عمران خان نے مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کی سہولت کاری کا کردار ادا کیا، ادویات، آٹے اور چینی کے بعد پیٹرولیم کے سکینڈل مافیاز کی حکمرانی کی دلیل ہے، عمران خان مافیاز کے بجائے عوام کے سامنے دستبردار ہوں اور اقتدار چھوڑ دیں، عوام کے صبر کو اب مزید نہیں آزمایا جا سکتا ،

مزید ایک دن بھی حکومت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا. انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک کو بحرانوں میں مبتلا کئے جا رہے ہیں مگر اس کی کوئی روک ٹوک نہیں، اپوزیشن کو دبانے کیلئے احتساب کے نام پر انتقام لیا جاتا ہے، مافیا کو پوچھنے والا کوئی نہیں. انہوںنے کہاکہ کورونا کے معاملے پر بھی عمران خان حکومت نے عوام پر عذاب پر عذاب ڈھائے ہیں، یہ جمہوری حکومت نہیں یہ مصنوعی جمہوریت ہے، اس حکومت کا حشر بھی وہی ہوگا

جو ماضی میں زوال پذیر مصنوعی جمہوریتوں کا ہوا . مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ حکومت عمران خان کی مگر راج مافیاز کر رہے ہیں،عمران خان انوکھا لاڈلا تھا اس لئے انہیں صرف سیلیکٹ کر کے وزیراعظم کی کرسی پکڑا دی گئی. ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نام کی ہے، اصل اختیار تو مافیاز استعمال کر رہے ہیں، دو سالوں میں عمران خان نے جس جس کو مافیا کہا اس کے سامنے گھٹنے ٹیکے.مولابخش چانڈیو نے کہاکہ اقتدار میں آتے ہی عمران خان نے مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کی سہولت کاری کا کردار ادا کیا

..

ضرور پڑھیں: حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین اور فضائی آپریشن مکمل بحال کرنےکا اعلان


Top