پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ‘بلوچستان اسمبلی میں بی این پی کے ثنا اللہ بلوچ کی قراردار متفقہ طور پر منظور

کوئٹہ(قدرت نیوز)بلوچستان اسمبلی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ہفتہ کو اسمبلی اجلاس کے دوران بی این پی کے رکن ثناء بلوچ نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فی الفور واپس لے . قرار داد کو پورے ایوان کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا .

..


Top