محکمہ تعلیم سندھ کا آن لائن کلاسز کیلئے آئی ٹی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ تعلیم سندھ نے آن لائن کلاسز کے لیے آئی ٹی ماہرین رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے . نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے اسکول ڈائریکٹرز کو ہر ڈسٹرکٹ سے 8 آئی ٹی ماہرین رکھنے کی ہدایت دی گئی ہےجب کہ آئی ٹی ماہرین اساتذہ کو آن لائن کلاسز کے لیے ٹریننگ دیں گے .

ضرور پڑھیں: کورونا وائرس، بچوں کو دوبارہ سکول لانے کا کوئی راستہ نہیں، آن لائن کلاسز بارے بھی انتہائی اہم اعلان

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو روزانہ 2 سے 3 گھنٹے ٹریننگ دی جائے گی جب کہ 28 جون تک تمام شہروں کے ڈائریکٹرز کو تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے.

نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد سرکاری اسکولوں کے طلبہ کوآن لائن پڑھائیں گے. خیال رہے کہ چند روز قبل سیکرٹری تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ چھٹی جماعت سے 12 ویں جماعت تک آن لائن کلاسز ہوں گی. واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے گزشتہ 3 ماہ سے بند ہیں اور اسی وجہ سے امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طلبہ کے گزشتہ نتیجے کو دیکھتے ہوئے انہیں اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی.

..


Top