” یہ دونوں وزیراعظم بننا چاہتے ہیں اور یہیں سے سازشوں ۔ ۔ ۔” کابینہ اجلاس کے بعد فوادچودھری کے انٹرویو پر بات ہوئی تو فیصل واوڈا نے کیا کچھ کہا؟ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیا تو حکومتی صفوں میں بھی کھلبلی مچ گئی اور بعض ٹی وی چینلز نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسد عمراور شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم سے فواد چودھری کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا، اگرچہ اس کی تردید آچکی ہے لیکن اب اس بارے میں سینئر صحافی اور کالم نویس اعزاز سید نے بھی قلم اٹھایا ہے اور انہوں نے روزنامہ جنگ میں لکھا کہ " وواڈا نے کابینہ اجلاس میں بیٹھے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ بات عام ہے کہ یہ دونوں وزیراعظم بننا چاہتے ہیں اور یہیں سے سازشوں کا آغاز ہوتا ہے . واوڈا کی ان کڑوی کسیلی باتوں کے نتیجے میں وزیراعظم نے انہیں کہا کہ ایسا مت کریں اور اپنے ساتھیوں کا اس طرح نام نہ لیں" .


ضرور پڑھیں: سائنسی لحاظ سے چاند نظر آچکا ہے، ٹیکنالوجی حلال ہے یا حرام علماء کرام پہلے یہ طے کرلیں،فوادچودھری چاند نظر نہ آنے کی وجہ بتا دی

اعزاز سید نے روزنامہ جنگ میں مزید لکھا کہ " وزیراعظم عمران خان کابینہ اجلاس کی کارروائی مکمل کرکے جانے لگے تو وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ جانے سے پہلے ایک اہم بات سن لیں.عمران خان اسد عمر کی طرف متوجہ ہوئے تو وہ بولے کہ اُنہیں فواد چوہدری کے تازہ انٹرویو کے ذریعے پتا چلا ہے کہ میں سازشوں میں ملوث ہوں اور میں نے جہانگیر ترین کو نکلوانے یا پھنسانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے. اسد عمر کی گفتگو میں فواد چوہدری کے بارے میں شکایت کا عنصر واضح تھا. جب اسد عمر وائس آف امریکہ کو دیے گئے اس انٹرویو میں فواد چوہدری کے مختلف نکات پر بات کر رہے تھے تو اس وقت فواد چہرے پر خفیف مسکراہٹ سجائے ساری باتیں غور سے سن رہے تھے. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی موقع غنیمت جان کر اپنے مخصوص انداز میں فواد چوہدری پر تنقید کی.

..

ضرور پڑھیں: “جنگ کے بعد جو مکا یاد آئے، اسے اپنے منہ پر مارنا چاہئے، انکے الزامات ایسے ہی ہیں کہ آٹا گوندھتے ہلتی کیوں ہو؟ کرپشن کی بات وہ کرے، جس کی تھوڑی سی بھی کریڈیبلٹی ہو، انکی تو وہ بھی نہیں ہے، فوادچودھری کا نفیسہ شاہ کو جواب‎


Top