زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی، اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں تشویشناک بات سامنے آ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بیرونی ادائیگیوں کے باعث سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 14 کروڑ59لاکھ ڈالرجب کہ مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ52لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈکی گئی .

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 19جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 77 کروڑ 53لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 16 ارب 73 کروڑ ایک لاکھ ڈالر ہوگئے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 14کروڑ59لاکھ ڈالر کی کمی سے 9 ارب 96 کروڑ 12 لاکھ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 10 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 6ارب76کروڑ89لاکھ ڈالرکی سطح پر ریکارڈ کیے گئے .


ضرور پڑھیں: کہا تھا نہ بس تھوڑا سا صبر ۔۔۔ اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت کی تازہ رپورٹ جاری کردی، تفصیلات جان کر آپ کا ایک کلو خون بڑھ جائے گا

مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتے 244.5ملین ڈالرکی بیرونی ادائیگیاں کیں. اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری ہفتے کے دوران مالیاتی اداروں سے موصول ہونے والے ایک ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر آئندہ ہفتے کے اعدادوشمار میں شامل ہوں گے .

 

..

ضرور پڑھیں: انتہائی مشکل وقت میں بھی عمران خان سرخرو۔۔۔۔!!! پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر طویل عرصے بعد 19 ارب ڈالرز کی سطح کو عبور کر گئے، اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنا دی


Top