طلاق شدہ افراد کا انجام کیا ہوتا ہے؟ تازہ تحقیق جان کر لوگ ایسا کام کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں گے

نیویارک(قدرت روزنامہ) طلاق ایک سماجی المیہ تو ہے ہی، مگر اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کے مردوخواتین کی ذہنی و جسمانی صحت پر ایسے سنگین اثرات کا انکشاف کر دیا ہے کہ جان کر لوگ طلاق کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں گے . میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے 13ہزار 611امریکی مردوخواتین پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ طلاق یافتہ لوگوں کے قبل از وقت مرنے کا امکان عادی شرابیوں، مالی مسائل کا شکار رہنے والوں اور کبھی شادی نہ کرنے والوں سے کہیں زیادہ ہوتا ہے .

رپورٹ کے مطابق نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں قبل از وقت موت کا سبب بننے والے 57سماجی و معاشی پہلوﺅں کی درجہ بندی کرنے کی کوشش کی جس میں انہوں نے قبل از وقت موت کا سب سے بڑا سبب سگریٹ نوشی کو قرار دیا. دوسرے نمبر پر طلاق، تیسرے نمبر پر شراب نوشی، چوتھے نمبر پر مالی مسائل اور پانچویں نمبر پر بے روزگاری کو قبل از وقت موت کا سب سے بڑا سبب قرار دیا. کبھی شادی نہ کرنا اس فہرست میں 8ویں نمبر پر آیا. تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ فرٹین ٹورویک کا کہنا تھا کہ ”طلاق اس لیے بھی قبل از وقت موت کا دوسرا بڑا فیکٹر ہے کہ طلاق یافتہ لوگ زیادہ شراب پیتے ہیں اور کھانے پینے کا زیادہ خیال نہیں رکھتے. ایسے لوگ زندگی سے بھی زیادہ مطمئن نہیں ہوتے.“

..


Top