موسمیاتی خطرات کے پیش نظر عالمی بینک پاکستان کو 188 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) موسمیاتی خطرات کے پیش نظر عالمی بینک پاکستان کو 188 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا . تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی میں عالمی بینک سے امداد کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے گئے، معاہدے کے تحت عالمی بینک پاکستان کو188ملین ڈالر کی امداد فراہم کریگا .

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق عالمی بینک موسمیاتی خطرات اور ماحولیاتی بحالی کیلئے امداد دے گایہ امدادی رقم موسمی پیشگوئیوں کے نظام کوبہتر اورقابل اعتباربنانے کیلئے خرچ ہوگی اس کے علاوہ عالمی بینک کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالرکی منظوری دے چکا ہے،فنڈزکی منظوری عالمی بینک کے بورڈنے دی. یہ فنڈز صحت، تعلیم،خواتین کومعاشی مواقع کی فراہمی،کمزورطبقے کی مددکیلئے ہوں گے اور رقم کوروناکے منفی اثرات کو محدود رکھنے کیلئے بھی استعمال ہوگی. اس سے قبل عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی تھی، یہ اضافی رقم داسو ہائیڈر و منصوبے کے فیزون کیلئے دی گئی، عالمی بینک نے یہ رقم کم قیمت رینیوایبل توانائی کی پیداوارکیلئے فراہم کی ہے، داسو منصوبے کی پیداواری صلاحیت تینتالیس سوبیس میگاواٹ ہے، داسو منصوبے سے بجلی کی پیداواری لاگت تین سینٹ فی یونٹ ہوگی.

..


Top