ہلاکتیں ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں۔۔۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی اصل تعدادکتنی ہے ؟ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے دل دہلا دینے والے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے اموات کی اصل تعداد نہیں بتا رہی،90 سے زائد ڈاکٹر اور 10 سے زیادہ نرسیں کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں،، ڈاکٹر ثنا فاطمہ ڈاکٹرز ہسپتال میں آج کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئیں . ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے جنرل ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو کورونا وائرس کے متاثرین کے حوالے سے سچ بتائیں .

ضرور پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی اصل تعداد بتائی جانے والی تعداد سے ایک لاکھ 30 ہزار زیادہ ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ

میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر عمار یوسف کا کہنا تھا کہ جنرل ہسپتال میں100 سے زائد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا خطرناک ہے.ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ انتہائی غلط تھا، ہماری تنظیم کے متعدد عہدیداران بھی اس موذی وبا سے متاثر ہوئے.میڈیا سے گفتگو کے دوران ئنگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار ڈاکٹر ارسلان بٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے مگر پلازمہ تھراپی پر پنجاب حکومت نے کام نہیں کیا.انہوں نے کہا کہ وائے ڈی اے جنرل اسپتال اب اپنے طور پر ایک پورٹل بنا رہی ہے، اس پورٹل میں کورونا پازیٹو ہو کر صحت مند ہونے والے افراد کے نمبر محفوظ ہوں گے

.ڈاکٹر ارسلان بٹ نے کورونا وائرس کا شکار ہوکرصحت مند ہونے والے افراد سے گزارش کی کہ پلازما عطیہ کریں. جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سندھ میں کورونا بے قابو ہونے لگا، وبا سے جمعہ کو سب سے زیادہ 31 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں، 308 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 52 وینٹی لیٹرز پر ہیں.نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس بے قابو ہو گیا ہے اور آج کے دن ہونے والی ہلاکتوں نے سندھ حکومت کو بھی پریشان کر کے رکھ دیا ہے.وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3316 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 804 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں، 597 کا تعلق کراچی سے ہے، کورونا کے باعث سب سے زیادہ 31 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 427 ہوگئی جبکہ 1563 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، 308 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 52 کورونا کے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں.مراد علی شاہ نے کہا کہ 31 مریضوں کے انتقال کی تعداد دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، اللہ پاک ہمارے اوپر رحم کرے.

..

ضرور پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز،صرف ایک دن میں کتنی اموات ہوئیں، انتہائی تشویشناک اعداد و شمار


Top