کورونا وائرس، پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ مریض صحت یاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان میں کورونا کے حوالے سے خوشخبری . پاکستان میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ مریض صحت یاب ہو گئے ہیں .

ضرور پڑھیں: پاکستان میں کورونا اثرات میں حیرت انگیز کمی۔۔!! گزشتہ24گھنٹے کے دوران انتہائی کم کیسز رپورٹ،1ہزار سے زائد مریض صحت یاب

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1472 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ صرف 257 مزید افراد میں کورونا کی تصدیق ہو ئی ہے. یہ پاکستان میں ابھی تک ایک دن میں صحت یاب والے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ ایک ہی دن میں سب سے کم کیسز بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہوئے ہیں

جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے حوالے سے خوش آئند بات ہے. ر*پاکستان کی مجموعی صورتحال کی طرف دیکھا جائے تو پاکستان میں ابھی تک متاثرہ افراد کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کر گئی

جبکہ مہلک وائر س سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1087ہو گئی. اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کیسز کی تعداد 18 ہزار 455، سندھ میں 20 ہزار 883، خیبرپختونخوا میں 7392، بلوچستان میں 2198، اسلام آباد میں 1475، پنجاب میں 18 ہزار 455، گلگت بلتستان میں 607 ،، آزاد کشیر میں 171 کیسز سامنے آئے، جبکہ صحت مند ہونے والے افرااد کی تعداد بھی 16 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے.

..

ضرور پڑھیں: عید کب ہوگی؟وفاقی وزیر سائنس نے واضح اعلان کردیا،رویت ہلال کمیٹی پر شدید تنقید


Top