بلوچستان کے علاقے پسنی میں شوال کا چاند نظر آگیا،امام مسجد نے عید کا اعلان کر دیا، سینیٹر کہدہ بابر کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پسنی میں شوال کا چاند نظر آ گیا، اس بات کا دعویٰ سینیٹر کہدہ بابر نے کیا ہے، نجی ٹی وی چینل جیو کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر کہدہ بابر نے دعویٰ کیا ہے

کہ پسنی میں ان کے علاقے میں 30 سے زائد لوگوں نے اپنی آنکھوں سے چاند دیکھا، پسنی میں چاند دیکھنے کے بعد امام مسجد نے کل عید کا اعلان کردیا ہے . رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے اور انہیں اب تک کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے .

ضرور پڑھیں: پاکستان کا ایسا گاؤں جہاں سگریٹ نوشی نہیں کی جاتی، گاؤں کے تمام فیصلے امام مسجد کرتا ہے

سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ ہمارے پاس مفتی منیب الرحمان سے رابطے کا کوئی ذریعہ نہیں کہ انہیں چاند کی رویت کا بتائیں، سینیٹر نے کہا کہ ہم نے ڈپٹی کمشنر پسنی کو بھی چاند نظر آنے سے متعلق مطلع کردیا ہے. چاند کی رویت کا حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان کریں گے.

..

ضرور پڑھیں: پشاور میں امام مسجد جمعہ کی نماز ادا کرتے آبدیدہ ، ویڈیو وائرل ہوگئی


Top