جب سے تبدیلی سرکار آئی ہے ایک بھی خیر کی خبر نہیں، احسن اقبال کا طیارہ حادثہ پر ٹوئٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے طیارہ حادثہ پر کہا ہے کہ جب سے تبدیلی سرکار آئی ہے ایک بھی خیر کی خبر نہیں . پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب سے تبدیلی سرکار آئی ہے ایک بھی خیر کی خبر نہیں .

ضرور پڑھیں: ’’ جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے تب سے۔۔۔ ‘‘ پی آئی اے طیارہ حادثہ ، احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ پورا ملک سوچ میں پڑ گیا

انہوں نے لکھا کہ معیشت کریش، کرنسی کریش، صنعت کریش، زراعت کریش، برآمدات کریش، ریلوے کریش، جہاز کریش، کشمیر کریش، سی پیک کریش، امن عامہ کریش، گورننس کریش، سمندر کی گیس کریش جس حکومت کی بنیاد جھوٹ، بہتان، نفرت اور تکبر پہ ہوگی وہ کریش ہی ہو گی.احسن اقبال کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ یار کیسے بے حس لوگ ہیں آپ، ملک میں اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، سینکڑوں گھر عید پر غم میں ڈوب گئے اور آپکو چرب زبانی سے فرصت نہیں!انہوں نے لکھا کہ ان سب باتوں کا جواب ہے تاہم یہ موقع نہیں، کہیں نہیں جاتی آپکی سیاست؛ پھر کر لیجیے گا، ابھی دلاسہ دینے کا وقت ہے، غم بانٹنے کا لمحہ ہے، اللہ پاک آپ کو عقل دے.

..

ضرور پڑھیں: سال سے زائد ہو گیا نہ ریفرنس بنا نہ الزامات سامنے آئے، مسئلہ گمبھیر ہو گیا ضروری ہے کہ فتویٰ لیا جائے، حمزہ شہباز شریف کیوں قید میں ہیں ؟ ان کا جرم کیا ہے ؟شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال ، سعد رفیق ، سلمان رفیق نواز شریف مریم نواز ، شہباز شریف سب جیلوں کے تالے پگھلا کر باہر آگئے لیکن حمزہ شہباز ابھی تک کیوں قید کی زندگی گزار رہے ہیں ؟ سہیل وڑائچ کے حیرت انگیز انکشافات


Top