شادی کے بعد پہلی عید میکے کرنے کیلئے آنیوالی نئی نویلی دلہن بھی طیارہ حادثے میں شہید

      لاہور(قدرت روزنامہ)کراچی طیارہ حادثے میں 97 افراد جان کی بازی ہار گئے . پی آئی اے کے طیارے کو کراچی میں پیش آنے والے حادثے میں صرف3افراد محفوظ رہے .

حادثے میں شہید ہونے والے ہر مسافر کی ایک الگ کہانی ہے.ان مسافروں میں ایک نوبیہاتا د لہن بھی شامل تھی جو عید منانے کے لیے میکے آ رہی تھی.بتایا گیا ہے کہ کراچی میں طیارہ حادثے میں شہید ہونے والی نوبیاہتا خاتون فریال عید منانے کے لیے میکے آ رہی تھی.فریال کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی.لاک ڈاؤن کے بعد وہ کراچی نہیں

آ سکتی تھی.تاہم جیسے ہی ائیر سروس بحال ہوئی تو ان کے شوہر نے ٹکرا کر ا کر اسے کراچی بھیجنے کے لیے روانہ کر دیا تھا تاکہ وہ والدین کے ساتھ عید منا سکے.اس طیارے میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماڈل زارا عابد بھی موجود تھی.ازرا عابد کے ساتھ ایک اور معروف پاکستانی ماڈل بھی حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں موجود تھیں.

..


Top