بھارتی فنکاروں کا پی آئی اے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار

ْکراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں ہونیوالے پی آئی اے طیارے کے افسوسناک حادثے پر بھارتی فنکاروں نے شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغامات جاری کردیئے . بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’پی آئی اے طیارہ حادثہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے .

‘انوپم کھیر نے طیارہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ خدا جلد اٴْن کو اِس بڑے سانحہ میں صبر عطا کرے.‘اٴْنہوں نے اپنے پیغام میں طیارہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دٴْعا کی.بھارتی فلم سٹار انیل کپور نے بھی ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دِلی تعزیت کی اور ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دٴْعا بھی کی. دوسری جانب بھارتی گلوکار ارمان ملک نے بھی ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں نے کراچی میں طیارے کے المناک حادثے کے بارے میں سٴْنا ہے مجھے نہیں

معلوم کہ میں اِس افسوسناک واقعے پر کیا کہوں بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ اِس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی روحوں کو سکون ملے.‘ارمان ملک نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ سال 2020 ہمیں مزید کون کون سے تجربات اور واقعات سے دوچار کرے گا. ‘بھارتی گلوکار گرو راندھاوا نے بھی پی آئی طیارہ حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ ’کراچی طیارہ حادثے کے بارے میں سٴْن کر بہت دٴْکھ ہوا.‘گرو راندھاوا نے کہا کہ ’میری دٴْعا ہے کہ جو لوگ اِس حادثے میں بچ گئے ہیں وہ جلد صحتیاب ہوں اور جو لوگ اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں اٴْن کے اہلِ خانہ کو صبر عطا ہو.‘

..


Top