کورونا وائرس کے تابڑ توڑ حملے جاری۔۔۔ ایک ساتھ 10 وزراء میں وائرس کی تشخیص ہوگئی

خرطوم (قدرت روزنامہ) جنوبی سوڈان میں کابینہ کے دس ارکان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے . ملک کے وزیر اطلاعات مائیکل مکوئی نے بتایا کہ وزیر صحت کے علاوہ اعلیٰ سطحی کورنا وائرس ٹاسک فورس کے تمام ارکان میں کو وڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے .

ضرور پڑھیں: اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے !!! امریکا میں کورونا کے تابڑ توڑ حملے۔۔۔ ماسک کی کمی پر ٹرمپ نے لوگوں کوکیا پہننے کا مشورہ دیدیا؟ جان کر مسلمان بھی عش عش کر اٹھے

انھوں نے تردید کی کہ ملک کے صدر سلوا کیر، جو خود بھی اس ٹاسک فورس کا حصہ ہیں، کورونا وائرس سے بیمار ہیں.

ایک روز پہلے ہی ملک کے نائب صدر نے اپنے اور اپنی اہلیہ اینجلینا تینی میں جو وزیر دفاع ہیں، کووڈ 19 کی تشخیص کا اعلان کیا تھا.حکومت نے اعلان کیا کہ کورنا وائرس سے متاثر ہونے والے تمام وزراءاب تنہائی میں وقت گزار رہے ہیں اور ان کی صحت اچھی ہے.جنوبی سوڈان میں گزشتہ چھ دنوں میں 300 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: کیا کبھی نواز شریف یا زرداری نے آؤٹ آف سکرپٹ سوال کرنے کی اجازت دی تھی؟ عمران خان پر سینئر صحافیوں کے تابڑ توڑ حملے، پاکستانی صحافیوں کو سرعام آئینہ دکھا دیا گیا


Top