’’ غداراور پاکستان دشمن کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں‌، سب دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔۔۔‘‘ نوابزادہ جمال رئیسانی پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو واضح پیغام دیدیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) غداراور پاکستان دشمن کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں‌، سب دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، نوابزادہ جمال رئیسانی نے پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو واضح پیغام دے دیا . ادھر نوابزادہ جمال رئیسانی کا کہنا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے ایرانی بارڈرکے ساتھ ساتھ دہشت گرد تنظیموں ، بی ایل ایف اوربی ایل اے کے خلاف سخت آپریشن شروع کردیا ہے .

نوابزادہ جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ان سرحدی علاقوں میں یہ آپریشن دو دن قبل ہی شروع کردیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہےکہ ان دہشت گردوں کو ان کمین گاہوں سے نکال کران کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے. دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نوابزادہ جمال رئیسانی نے میجر گورو کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی طرف دیکھنے سے پہلے اپنے ملک کا حال دیکھو جہاں پچاس آزادی کی تحریکیں چل رہیں. نجی ٹی وی کے مطابق فرزند پاکستان ، شہید نواب سراج رئیسانی کے صاحبزادے نوابزادہ جمال خان رئیسانی ے اپنے پیغام میں‌ بھارت کو خبردار کیا ہے کہ بھارتی میجر گورو بلوچستان کی طرف دیکھنے سے پہلے اپنے ملک کا حال دیکھو جہاں پچاس آزادی کی تحریکیں چل رہیں. نوابزادہ جمال رئیسانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ بھارت کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان کو بنانے میں بلوچستان کے عوام کا خون شامل ہے. نوابزادہ جمال رئیسانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے پاکستان میں‌ شامل ہونے کے لیے بہت زیادہ قربانیاں‌ دیں. نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ کسی غدار کو اتنی جرات نہیں

کہ وہ یہاں آکرانارگی پھیلائے ، تاریخ میں ایسے غداروں کی نشاندہی ہو چکی ہے ، وہ ہمارا کچھ نہیں‌ بگاڑ سکتے. نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان شہید سراج رئیسانی کے چاہنے والوں کی زمین ہے، اور جو غداروں کا یہ خواب ہے کہ وہ کبھی پورا نہیں ہوگا، ہم اپنے مادر وطن کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ کچھ برہمداغوں ، ایسے ہی کچھ حربیار اور مہرانوں میں ‌سے غداروں سے امیدیں‌ لگانا چھوڑ دیں. نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کی بات کرنے سے پہلے اپنے ملک انڈیا میں دیکھیں جہاں چالیس سے پچاس آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں ، اگرتم بلوچستان کی طرف بری نظر سے دیکھو گے تو ہمیں بھی حق ہمیں بھی بھارت میں یہ حق محفوظ رکھتے ہیں ، ہمیں پھرکوئ نہیں‌ روک سکے گا، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آخر میں نوابزادہ جمال رئیسانی نے پاکستان زندہ باد ، بلوچستان پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا.

..


Top