عید سے قبل سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں ، حکومت نے شاندار اعلان کردیا

      پشاور(قدرت روزنامہ) عید سے قبل سرکاری ملازمین کو خصوصی اعزازیہ دینے کا اعلان، خیبرپختوںخواہ حکومت کرونا وائرس بحران کے دوران اپنی ڈیوٹی انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو اعزایہ دے گی . تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی آمد پر خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت نے ایسے سرکاری ملازمین پر نظر کرم ڈالی ہے جنہوں نے کرونا وائرس وبا کے بحران کے دنوں میں بھی اپنے فرائض انجام دینے کا سلسلہ جاری رکھا .

بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی صورت حال کے دوران بھی اپنی خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا. صوبائی حکومت کی جانب سے ان سرکاری ملازمین کو اعزازیہ دیا جائے گا جنہوں نے کرونا خطرات کے باوجود اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھی اور بدستور اور بخوبی وہ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں.مزید بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے باقاعدہ سرکلر جاری کیا گیا ہے، جس کے متن میں ہدایت کی گئی ہےکہ ایسے ملازمین جو 19مارچ سے

مسلسل اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، ان تمام سرکاری ملازمین کی فہرستیں مرتب کی جائیں. مہلک عالمی وبا کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو اعزازیہ کی منظوری دے دی گئی ہے. واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس وبا کے پھیلاو کے بعد جب ملک کے بیشتر شعبے بند ہو گئے اور لوگ گھروں تک محدود ہو گئے تھے، تو تب بھی بہت سے سرکاری شعبے ایسے ہیں جن کے ملازمین اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اپنے فرائض انجام دیتے رہے.ان شعبوں میں پولیس، شعبہ ٹریفک، شعبہ صحت سیمت دیگر سرکاری ادارے بھی شامل ہیں. جبکہ دوران ڈیوٹی کئی ڈاکٹرز اور پولیس اہلکار بھی کروناوائرس کا شکار ہوئے. اب خیبرپختوںخواہ کی حکومت نے ان تمام ملازمین کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے.

..


Top