پی آئی اے نے امریکہ کی پانچویں پرواز کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی آئی اے نے امریکہ کی پانچویں پرواز کا اعلان کردیا،خصوصی پرواز 31 مئی کو اسلام آباد سے امریکہ کے شہر نیو جرسی جائے گی .

ترجمان کے مطابق نیو جرسی کے نیو آرک ائیرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے پرواز یکم جون کو روانہ ہوگی .

ضرور پڑھیں: امریکہ میں بیروزگاری الاؤنس کا مطالبہ کرنے والوں کی تعداد تقریباً 4 کروڑ تک پہنچ گئی

جاری اعلامیہ کے مطابق واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانہ اور دیگر چار شہروں میں پاکستانی قونصل خانے پاکستانیوں کی رجسٹریشن کررہے ہیں . اعلامیہ کے مطابق جن کی رجسٹریشن ہو گئی ہے ان کو ان پروازوں پر ترجیح دی جائے گی -خصوصی پرواز پر امریکہ جانیوالے افراد کو فوری طور پر پی ائی اے سے رجسٹریشن کی ہدایات کی گئیں .

..

ضرور پڑھیں: امریکہ کا روس کو کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے طبی سامان بھیجنے کا اعلان


Top