پورا پاکستان قبضے میں آسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کچھ جاسوس اسلامی ممالک میں بھیجے تاکہ وہاں کے حالات کو سمجھا جاسکے . .

ضرور پڑھیں: طیارہ حادثہ :کونسے اہم فوجی افسران اپنی فیملی سمیت جام شہادت نوش کر گئے؟خبر آتے ہی پورا پاکستان کو سوگ میں ڈوب گیا

دو قابل جاسوس پاکستان کی طرف روانہ کئے گئے.وہ پی آئی اے کے جہاز پر پاکستان کا سفر کررہے تھے کہ اچانک جہاز خراب ہوگیا، پائلٹ نے اعلان کیا کہ جہاز کے چاروں انجن فیل ہوچکے ہیںلیکن آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،کوئی نہ کوئی جگاڑ لگا لیا جائے گا.جاسوس جوں ہی پاکستان پہنچے تو دہشت گردوں نے ایئرپورٹ پر حملہ کردیا،سیکورٹی کی طرف سے اعلان ہوا کہ آپ مت گھبرائیں، بلکہ زمین پر لیٹ جائیں،کوئی نہ کوئی جگاڑ لگارہے ہیں. ایئرپورٹ سے جان بچا کر گاڑی میں ہوٹل جارہے تھے کہ انجن خراب ہوگیا،ڈرائیور نے کہا کہ گھبرائیں نہیں کوئی جگاڑ لگا لیا جائے گا.دونوں جاسوس بمشکل اپنے ہوٹل کی دسویں منزل پر پہنچے تو وہاں آگ لگ گئی

،فائر بریگیڈ نے اعلان کیا کہ پانی کا پریشر آٹھویں منزل تک جارہا ہے، لیکن آپ فکر نہ کریں،کوئی نہ کوئی جگاڑ لگالیں گے. دونوں امریکی جاسوس گھبرا کر دوسرے ہی دن واپس اپنے ملک چلے گئے اور صدر ٹرمپ کو رپورٹ دی کہ پورا پاکستان جگاڑ پر چل رہا ہے،اگر جگاڑ پر ہمارا قبضہ ہو جائے،تو پورا پاکستان قبضے میں آسکتا ہے.صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم کو فون کیا کہ،جگاڑ کا کتنا مانگتا ہے..؟جگاڑ کا کتنا مانگتا ہے..؟حکومت نے جواب دیا کہ،ہم آپ کو جگاڑ فروخت نہیں کرسکتے،یہاں خود حکمران نے قطری شہزادے کے خط کا جگاڑ لگایا ہوا ہے

..

ضرور پڑھیں: بریکنگ نیوز:خدشات درست ثابت۔۔۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں‌ ‌کتنی اموات ہو گئی؟ دل دہلا دینے والے اعدادوشمار منظر عام پر


Top