جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، طیارہ حادثے کا ایک اور مسافر محمد زبیر معجزانہ طور پر بچ گیا،محمد زبیر کے تاثرات بھی سامنے آ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) طیارہ حادثے کا ایک اور مسافر محمد زبیر معجزانہ طور پر بچ گیا . جمعہ کو طیارے حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر محمد زبیر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے محمد زبیر کی عیادت کی .

ضرور پڑھیں: حضرت کوئی ایسا طریقہ بتائیں کہ میں گناہ بھی کرو اور اللہ کی پکڑ بھی نہ ہو

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کو جلنے کے باعث جسم پر زخم آئے ہیں.

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق محمد زبیر سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج ہیں.محمد زبیر کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد جب آنکھ کھلی تو دھواں پھیلا ہوا تھا.انہوں نے کہا کہ طیارے نے جھٹکے لیے تو لگا لینڈنگ ہو رہی ہے.زخمی محمد زبیر نے کہا کہ اگلے ہی لمحے زوردار دھماکا ہوا پھر ہوش نہیں رہا.

..

ضرور پڑھیں: حضرت موسیٰ علیہ السلام ایک مرتبہ اللہ سے پوچھا


Top