سعودی عرب میں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں عید 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظر نہ آںے کے بعد 24مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا ہے . کل ہفتے کے روز سعودی عرب میں آکری روزہ ہوگا اور اتوار سے عید الفطر کا آغاز ہوگا .

دوسری جانب ، ترکی، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں بھی عید الفطر اتوار کے روز ہونے کا سرکاری اعلان کر دیا گیا ہے. ان ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے. بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب، ترکی، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کیے گئے تھے، تاہم ان تینوں ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد حکام نے اعلان کیا کہ ممالک میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی. کل بروز ہفتہ کو ان تینوں ممالک میں 30 رمضان المبارک ہو گی.

..


Top