ملک بھر میں ایک عید کاخواب ادھورا، مسجد قاسم خان میں چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج طلب

پشاور (قدرت روزنامہ) ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور کی غیر سرکاری و مقامی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس آج طلب کر لیا . اس طرح رواں سال بھی خیبر پختونخوا سمیت میں ایک ہی دن عید منانے کی خواہش پوری نہیں ہو سکے گی .

ضرور پڑھیں: ہم عید کا چاند نہیں کہ ہربار نظرآجائیں،حکومت جتنی دیر کرے گی اپوزیشن کا مقناطیس اتنا ہی ہمیں اپنی طرف کھینچے گا،سردار اختر مینگل انٹرویو میں کھل کر بول پڑے

آج بروز 22 مئی کو مسجد قاسم علی خان میں کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اجلاس طلب کیا ہے جس میں چاند دیکھنے کے حوالے سے شواہد کا جائزہ لیا جائے گا . کمیٹی کے رکن مولانا حسین احمدمدنی نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کے شواہد موصول ہونے کی صورت میں عید ہفتے کے روز منانے کا اعلان کیا جائے گا بصورت دیگر مفتی شہاب الدین پوپلزئی اتوار کو عید منانے کا اعلان کریں گے . گزشتہ کئی سالوں سے خیبر پختونخوا میں دو عیدوں کی روایات برقرار ہے . غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی اور پشاور کے شہریوں کاموقف ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ان کے فیصلوں کو نہیں مانتی اور اعلان مقامی کمیٹی کے اجلاس سے قبل کر دیتی ہے .

پشاو رسمیت صوبے بھر میں ایک ہی روز عید ہونی چاہیے جس کے لئے وفاقی حکومت فوری طور پر اقدامات کرے. دوسری جانب عید الفطر کے معاملے پر علماء اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری ڈٹ گئے ہیں گزشتہ روز بیان جاری کیا گیا ہے کہ عید الفظر اتوار کےروز ہو گی جبکہ علماء کرام کا کہنا ہے کہ صرف ہمارے بات چلے گی. سمندر پار پاکستانیوں سے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ میں بتاؤں گا کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کے روز عید کیوں کرانا چاہتی ہے. پوپلزئی اور مفتی منیب الگ الگ راستے پر چل پڑےہیں.

جبکہ علماء نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حمتی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے فواد چودھری کے پاس کمیٹی کے اختیار نہیں ہیں. مفتی نعیم نے کہا کہ سائنس کا کوئی اعتبار نہیں ہے وہی کریں گے جو شریعت نے حکم دیا ہے. فواد چودھری کی نہیں چلے گی. معلوم نہیں فواد چودھری کو رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ کیا بغض ہیں. رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی پیشن گوئیاں ماضی میں بھی غلط ہوتی رہیں اس بار بھی غلط ہونگی. عید پیر کو ہونے کے امکانات ہے.

..

ضرور پڑھیں: فواد چوہدری نے چاند کی لوکیشن دیکھنے کے لئے ایپ ڈاؤن کرنے کا طریقہ بتادیا


Top