کورونا کیخلاف جنگ۔!!! عالمی بینک نے پاکستان کو مزید کتنے کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا؟ حکومت کی مشکل حل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کورونا کیخلاف جنگ . عالمی بینک پاکستان کو 50کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، رقم صحت، تعلیم،خواتین کومعاشی مواقع کی فراہمی، کمزور طبقے کی مدد کیلئے استعمال ہوں گی .

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی گئی ، اعلامیہ میں کہا گیا فنڈزکی منظوری عالمی بینک کے بورڈ نے دی، فنڈزصحت، تعلیم، خواتین کو معاشی مواقع کی فراہمی، کمزور طبقے کی مدد کیلئے ہوں گے اور رقم کورونا کے منفی اثرات کو محدود رکھنے کیلئے بھی استعمال ہوگی.یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں عالمی بینک کی جانب سے کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کیلئے 20 کروڑ ڈالر پیکج کا اعلان کیا گیا تھا، اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ رقم نیشنل ہیلتھ کئیر سسٹم کو مضبوط بنانے اور سماجی معاشی مسائل کو کم کرنے اور اسکولوں کی بندش کے باعث تعلیمی سرگرمیوں کو ریموٹلی جاری

رکھنے کیلئے خرچ کی جائے گی. پاکستان کو یہ رقم عالمی بینک کے فاسٹ ٹریک سپورٹ پروگرام کے تحت دی گئی ہے، 10کروڑ ڈالر عالمی بینک کے فاسٹ ٹریک سپورٹ پروگرام کے تحت دیئے جائیں گے، تین کروڑ اسی لاکھ ڈالرموجودہ منصوبوں سے نکال کراس رقم میں شامل کئے گئے ہیں، یہ رقم میڈیکل ایکوپمنٹ کی خریداری کیلئے استعمال ہوں گے. اس سے قبل عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر کی منظوری دی تھی، یہ اضافی رقم داسو ہائیڈر و منصوبے کے فیزون کےلئے دی گئی، عالمی بینک نے یہ رقم کم قیمت رینیوایبل توانائی کی پیداوار کیلئے فراہم کی ہے، داسو منصوبے کی پیداواری صلاحیت تینتالیس سوبیس میگاواٹ ہے، داسو منصوبے سے بجلی کی پیداواری لاگت تین سینٹ فی یونٹ ہوگی.

..


Top