کراچی: لاہور سے آنیوالا مسافر طیارہ گرکر تباہ، 100 کے قریب افراد کی ہلاکت کا خدشہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تقریباً 100 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے . ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز ائیر بس سی 20 ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا .


ضرور پڑھیں: بالکل ایسے جیسے بس ، پی آئی اے نے عید پر کرایوں میں شاندار کمی کا اعلان کر دیا

ذرائع کا بتانا ہےکہ سول ایوی ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز کا لینڈنگ سے ایک منٹ قبل کا ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا. ذرائع کے مطابق حادثےکا شکار طیارےمیں 90 سے زائد مسافرسوار تھے جن میں 85 مسافر اکانومیکلاس میں، 6 بزنس کلاس جب کہ دیگر عملے کے ارکان تھے.

ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز گر گیا. ذرائع کے مطابق طیارہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے قریب جناح گارڈن کے پاس گرا ہے اور اس میں گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی، طیارہ گرنے سے علاقے میں کے الیکٹرک کی تاریں اور ٹیلی فون کی تاریں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں. حادثے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ بھی پہنچ چکا ہے اور شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے گئے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: پی آئی اے نے بڑی عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا


Top