کرونا وبا کے باعث دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے، ہمیں نئے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاری مکمل کرنا ہو گی ،شاہ محمو دقریشی نے وباء سے آنے والے مضمرات سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں کووڈ 19 کے بعد کی علاقائی و عالمی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاری مکمل کرنا ہو گی ،اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دے کر معاشی اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی ،کرونا وبا کے باعث دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے اور ترقی پذیر ممالک کیلئے اس وبا کے مضمرات سب سے زیادہ ہونگے ، پاکستان، مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت کے ساتھ ادا کرتا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا . جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں علاقائی سلامتی اور پاکستان کی ترجیحات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کا انعقادکیا گیا .

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی

معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، ماہرین امور خارجہ و وزارت خارجہ کے اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوئے .اجلاس میں کرونا وبائی چیلنج ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس وبائی حملے کے نتیجے میں خطے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. وزیر خارجہن ے کہاکہ ہمیں کووڈ 19 کے بعد کی علاقائی و عالمی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاری مکمل کرنا ہو گی .مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دے کر معاشی اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی . انہوںنے کہاکہ کرونا وبا کے باعث دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے اور ترقی پذیر ممالک کیلئے اس وبا کے مضمرات سب سے زیادہ ہونگے .مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ان حالات میں جب کرونا وبا کے باعث ہمارا زرمبادلہ تیزی سے کم ہو رہا ہے اور ایکسپورٹس کی شرح بہت کم ہو چکی ہے ہمیں اپنی معاشی بحالی کیلئے نئے مواقعوں پر توجہ دینا ہو گی .مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،افغانستان میں امن و استحکام پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے .مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت کے ساتھ ادا کرتا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا .

..


Top