پی آئی اے کا طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کا انتہائی شاندار انداز، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو خصوصی رعایت دینے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی جانب سے ملک کے تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے عید الفطر سے پہلے اور عید کے دوران پروازوں پر خصوصی 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا . سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے دوران ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف لازوال خدمات سر انجام دے رہا ہے،ڈاکٹرز اور پیرامیڈک سٹاف صف اول میں جنگ لڑ رہے،رعایت کا مقصد پی آئی اے کی جانب سے تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈک سٹاف کی خدمات اور انسانیت کی خاطر قربانیوں کا اعتراف ہے،رعائتی ٹکٹ پی آئی اے کے دفاتر سے پی ایم ڈی سی کا جاری کردہ کارڈ دکھانے پر حاصل کئے جاسکتے ہیں .

..


Top